ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت: باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق

گلگت: باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں  پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا بدقسمتی سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا جاگری۔

حکام کے مطابق اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔