ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

 اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب مقبول: محکمہ جیل خانہ جات میں اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد، انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ اہلکاروں کو چھٹی نہیں دی جائے۔

چھٹیوں پر پابندی کا فیصلہ ملیر کراچی جیل سے 216 قیدیوں کی فراری کے تناظر میں کیا گیا، ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی بڑی وجہ اہم مقامات پر جیل وارڈرز تعینات نہ ہونا بھی قرار دیا گیا۔

پنجاب جیل خانہ جات کو 1040 وارڈر،151 ہیڈوارڈراور 94 چیف وارڈرز کی کمی کا سامنا ہے، کم نفری کے باعث اہلکاروں کو صرف میڈیکل یا شادی کے موقع پر چھٹی دی جائیگی۔ 

ڈی آئی جی پیڈ کوارٹر جیل خانہ جات نے چھٹیوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔