افشاں رضوان: لاہورشہرمیں بادلوں کاراج ہے،ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنےکاخدشہ ہے،بارش کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ہواکی رفتار5کلومیٹرفی گھنٹہ، نمی صرف 10 فیصد ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ لاہور آلودگی کےاعتبارسےملک بھرمیں پہلےنمبرپرآگیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح109ریکارڈکی گئی۔
اگر بات کریں ملکی مجموعی صورتحال کی تو ملک میں قیامت خیز گرمی کے بعد بادلوں کی رم جم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، قصور میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی متعددفیڈر ٹرپ کر گئے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے ، اسلام آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
اسی طرح کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شدت 37ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔