ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر کے گٹر نے چار انسانوں کو نگل لیا

Gutter, Rescue 1122, Horrible accident, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گٹر نے چار زندہ انسانوں کو نگل لیا۔ ایک ایک کر کے چار چار افراد  گٹر  میں اترے، کوئی بھی واپس نہ آ سکا۔

گٹر میں پھنس کر موت کے منہ میں جانے کا ہولناک سانحہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 80 ڈبلیو بی میں  پیش آیا۔  

عینی شاہدوں نے بتایا کہ چک نمبر 80 ڈیبلیو بی میں محمد اسلم پڑھیار گھر کے گٹر کی صفائی کیلئے گٹر میں اترا۔  محمد اسلم گٹر میں اترتے ہی غائب ہوگیا ۔ اس کو  گٹر سے نکالنے کے لئے بچانے کیلئے مزید تین افراد ایک ایک کر کے گٹر کے اندر گئے لیکن کوئی بھی واپس نہ آیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے چار ہنستے کھیلتے جوان گٹر کی نذر ہو  گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم کو بلوایا گیا جنہوں نے  سیفٹی کے اصولوں کے مطابق  کوشش کر کے گٹر میں موجود چاروں افراد  کی لاشیں باہر نکالیں۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں محمداسلم، محمدنواز عرف مٹھو ،محمد مشتاق اور محمداصغر شامل ہیں

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد   چک 80 ڈبلیوبی کے رہائشی ہیں۔چاروں نعشوں کو آر ایچ سی گڑھاموڑ شفٹ کردیاگیا۔