ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ، فوری حکومتی مداخلت کا مطالبہ

ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ، فوری حکومتی مداخلت کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: او سی اے سی  نے  پیٹرول بحران پر حکومت کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ۔ 

ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ، فوری حکومتی مداخلت کا مطالبہ کریا ۔ 

ائل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا۔او سی اے سی کے مطابق   ملک میں صرف 15 روز کا پیٹرول ذخیرہ باقی  ہے ۔کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر سے پیٹرول سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔  اپ کنٹری علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ پی ایس او کا درآمدی کارگو منظور نہ ہونے سے سپلائی مزید دباؤ کا شکار  ہے ۔ 

تیل کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں،  مالی دباؤ کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مشکلات کا شکار ہیں ۔  وزارتِ پیٹرولیم سے فوری اقدامات کی اپیل کر ے ۔ 66 ارب 70 کروڑ روپے کے زیر التوا پی ڈی سی کلیمز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔پیٹرولیم درآمدات پر بڑھتے اخراجات سے صنعت کی ورکنگ کیپیٹل ضروریات میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

 ویبوک کے ذریعے درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس میں رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔فوری مالی ریلیف نہ ملا تو پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔