سعید احمد:ریلوے حکام کی جانب سے آمدن بڑھانے کے نام پر کیے گئے بعض فیصلوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جبکہ ریلوے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور کی ٹیم نے ریلوے قوانین کے سسیون اپ پھاٹک سے ملحقہ قیمتی ریلوے اراضی پارکنگ کے لیے الاٹ کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے قوانین کے تحت مین لائن کے ساتھ 100 فٹ تک اراضی لیز پر دینے اور کسی بھی قسم کی کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں، تاہم اس پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر ریلوے لینڈ پالیسی کے برعکس زمین الاٹ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے قیمتی ریلوے اراضی کی نیلامی بھی مبینہ طور پر پالیسی کے برخلاف کی گئی، جس پر متعلقہ حکام کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کی قیمتی اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ اور قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ذمہ داران کے خلاف شفاف تحقیقات کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔