ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،عدالت نے 28جولائی کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،عدالت نے 28جولائی کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو متنازع تقریر پر 28جولائی کو طلب کرلیا۔

 نجی ٹی وی  کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف متنازع تقریر پراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی،مولانا فضل الرحمان کی متنازع تقریر پر گوجرانوالہ کے سینئر قانون دان منظور قادر ایڈووکیٹ نے دائر کی ،ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔

 عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو 28جولائی کیلئے طلبی نوٹس جاری کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے پولیس کو بھی رپورٹ جمع کرانے کا حکم  دیدیا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer