ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان: کھلا مین ہول  ایک اور بچے کی زندگی نگل گیا

رحیم یار خان: کھلا مین ہول  ایک اور بچے کی زندگی نگل گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رحیم یار خان کے علاقے رحمت نیازی کالونی میں افسوسناک واقعے میں 3سالہ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق مین ہول کا ڈھکن ٹوٹا ہوا تھا جس کے باعث بچہ اچانک اس میں جا گرا۔ مین ہول میں گرنے کے بعد دم گھٹنے سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی،بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

 معصوم بچے کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔