سٹی 42: ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج تیانجن، چین میں شنگھائی تعاون تنظیم, وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی,
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے "شنگھائی اسپرٹ" سے غیر متزلزل عزم, علاقائی رابطہ، مشترکہ خوشحالی، پائیدار ترقی، اور دیرپا امن کے فروغ کے لیے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا, تاکہ خطے کی اجتماعی صلاحیت کو عملی شکل دی جا سکے،انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، اقوام متحدہ سلامتی کونسل متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا.نائب وزیراعظم نے پرانے تنازعات کے حل، محاذ آرائی کی سیاست سے گریز، اور دہرا معیار ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا, پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے،اسحاق ڈار نے ایس سی او کے نئے رکن ملک کے طور پر بیلا روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا,