سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، کشمیر میں ا کژ مقامات پر جبکہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی/ بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پنجاب ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان میں کہیں کہیں شدید /موسلادھار بارش متوقع ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران شدید/ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی، ہنگو ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر شدید /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر،تو نسہ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ، ملتان، خا نیوال، ڈی جی خان، کوٹ ادو اور گردونواح میں شدید/ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تا ہم بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، ژوب، قلات ، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اسکے علاوہ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے، تاہم عمر کوٹ،مٹھی،سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، پڈعیدن،سکھر، لاڑکانہ ، حیدر آباد،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، کشموراور ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے۔