سٹی 42: سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کے لئے سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ قائم کردیا گیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پر 24گھنٹے میں ایکشن کی ہدایت کی گئی ، تین سی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جلد کام شروع کردیں گےسی ایم ہیلتھ ویجی لینس سکواڈ میں ڈاکٹر، فارماسسٹ، بائیو میڈیکل انجینئر، بجٹ اکاؤنٹ آفیسر، ڈیٹا ایکسپرٹ اور دیگر شامل ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سرویلنس ٹیم کے لئے جامع چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، سی ایم ویجی لینس سکواڈ،ہسپتالوں میں میڈیسن،ڈیوٹی روسٹر، کلینکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات اور دیگر امور چیک کرے گا
محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے زیرا ہتمام خصوصی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ، ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں ضلع، تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت کے لئے الگ الگ یونٹ قائم ہونگے،ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ میں سرویلنس روم24/7 کام کرے گا،پنجاب کے ہسپتالوں میں گیسٹرنٹالوجی سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، سروسز ہسپتال میں گیسٹرنٹالوجی سنٹر بنایا جائے گا، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر قائم کرنے فیصلہ کیا گیا ، فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں خصوصی ٹراما سنٹر بنایا جائے گا،گوجرانوالہ کے ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ قائم ہوگا،ملتان کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 آپریشن تھیٹرز، جدید طبی آلات کے ساتھ فنکشنل کئے جائیں گے،بی ایس این ڈگری حاصل کرنے والے نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں بامعاوضہ انٹرن شپ ملے گی
ہسپتالوں میں فری میڈیسن اناؤنسمنٹ مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فری میڈیسن اناؤنسمنٹ نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا گیا،پنجاب کے 8ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کیتھ لیب میں پروسیجر شروع کرنے کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دوردراز علاقوں میں متعین ڈاکٹرز کی رہائشگاہوں میں فرنیچر وغیرہ بھی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ، مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ری ویمپنگ اور آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر مفصل رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کا مریضوں کے لئے ویٹنگ روم/ایریا بنانے کا حکم بھی دے دیا
ویٹنگ روم میں بیٹھنے کی سائے دار جگہ، پینے کا ٹھنڈا پانی اور پنکھے وغیرہ لگانے کی ہدایت کی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیکرٹری ہیلتھ کو خودتمام سی ای او اور ایم ایس کے دوبارہ انٹرویو کرکے تعیناتی کی ہدایت کردی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 23فیصد اضافہ ہوا ہے ، پنجاب میں 70 فیصد مریض علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ پنجاب کے بیشتر ہسپتالوں میں 98فیصد فری میڈیسن فراہم کی جارہی ہیں۔کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں میں ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہوچکے ہیں۔
پنجاب بھر میں ٹائپ ون مریضوں کو 2541 انسولین کی مفت فراہمی دی گئی ، ہیپاٹائٹس کے 7458 اور ٹی بی کے 8107 مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ، مری کے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں خیبرپختونخوا سے بھی مریض علاج کے لئے آرہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ ترعام آدمی علاج کے لئے آتاہے۔عام آدمی کے لئے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور تمام سہولتیں فری ہونی چاہیے۔فنڈز ملنے کے باوجود کچھ ہسپتالوں میں مریضوں سے ادویات اور دیگر سامان باہر سے منگوانا تکلیف دہ امر ہے۔سرکاری ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کی موجودگی کے باوجود مریض کومیڈیسن دستیاب نہ ہوں، یہ افسوسناک بات ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیکرٹریز ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ دی،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ، سرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق امور پر بریفنگ دی