ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستانی نوجوانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستانی نوجوانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی عالمی شہرت یافتہ فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے کیبن کریو کی نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اہل پاکستانیوں کو ایلیٹ کیبن کریو ٹیم میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے کیبن کریو کی آسامیوں کے لیے اوپن ڈے انٹرویوز  اسلام آباد میں 19 جولائی صبح 9 بجے، کراچی میں 21 جولائی صبح 9 بجے ہوں گے۔

درخواست دہندگان کیلئے  عمر کم از کم 21 سال،تعلیم کم از کم ہائی اسکول (گریڈ 12)، انگریزی بولنے اور لکھنے میں مہارت،مہمان نوازی یا کسٹمر سروس میں کم از کم 1 سال کا تجربہ اور ساتھ ہی  یو اے ای ایمپلائمنٹ ویزا کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
ایئر لائن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو  ماہانہ بنیادی تنخواہ 4,835 اماراتی درہم، دوران پرواز الاؤنس 66.30 درہم فی گھنٹہ، اوسط ماہانہ آمدن تقریباً 10,802 درہم، مفت رہائش اور کھانے کا الاؤنس دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ 
سالانہ 30 دن کی چھٹی، ای اینڈ آف سروس بینیفٹ (EOSB)بھی دیا جائے گا۔