شہباز علی:سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا تمام ریکارڈ اور نظام آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں آن لائن فائلنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا،آفس ورک کو آن لائن کرنے کے حوالے سے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی ہدایت پر اہتمام کیاگیا،پی آئی ٹی بی ایکسپرٹ حمزہ خالد نے شرکاء کو آن لائن فائلنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ دی۔
ٹریننگ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور ملازمین،ڈپٹی ڈائریکٹر زیاسمین اختر، چاند پروین اورسپورٹس بورڈ پنجاب کے آئی ٹی ہیڈ جواد اللہ نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم، محی الدین،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ٹریننگ دی،پی آئی ٹی بی ایکسپرٹ نے شرکاء کو آفس ورک کو آن لائن کیسے کام کرتے ہیں ٹریننگ دی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد ملازمین کو آن لائن آفس ورک سے آگہی ہے، آن لائن آفس ورک سے کام میں جدت آئے گی۔