طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کے الصبح مختلف تحصیلوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی نشتر، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا ودیگر حکام موجود تھے، اُنہوں نےکماہاں گول چکر، فیروزپور روڈ اور اطراف کا جائزہ لیا،اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اُنہوں نےواسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی اور سیوریج کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،لاہور کو صاف ستھرا بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،معمولاتِ زندگی کے آغاز سے قبل صفائی انتظامات مکمل کئے جائیں۔
واسا حکام کو ہدایت دی گئی کہ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں، شہر سے بینرز، پوسٹرز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔