ویب ڈیسک:ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔
لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ سرگودھا،ملتان،ساہیوال ،بہاولپور،جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔
موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں، تیز بارش اور آندھی مخدوش و کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا تھا کہ واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں، بارش کے دوران متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔