ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر  114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر  114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ بھارت کے علاقے جالندھر کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں ٹریفک حادثے کا شکار  ہونے کے باعث 114 برس کی عمر میں چل بسے۔

فوجا سنگھ نے اپنی غیر معمولی قوتِ ارادی اور حیرت انگیز فٹنس کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ وہ 100 برس کی عمر میں میراتھون مکمل کرنے والے دنیا کے واحد رنر تھے۔ 2011ء میں انہوں نے ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھون 8 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

ایک سال بعد، 2012ء میں، انہوں نے لندن میراتھون میں شرکت کی اور 101 برس کی عمر میں 7 گھنٹے 49 منٹ کا وقت لے کر کامیابی سے ریس مکمل کی۔ فوجا سنگھ 90 سال یا اس سے زائد عمر کے زمرے میں دوڑنے والے کھلاڑیوں کے متعدد عالمی ریکارڈز کے بھی حامل تھے۔

ان کے پاسپورٹ کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش یکم اپریل 1911ء درج ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے دوڑ کا آغاز 89 برس کی عمر میں اُس وقت کیا جب وہ لندن منتقل ہوئے۔