(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید آج صبح 96 سال کی عمر میں کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے طویل پیشہ ورانہ سفر میں ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید نے ہمیشہ عدالتی قابلیت، فکری و اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کو برقرار رکھاجسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 7 بار صدر رہ چکے ہیں۔
کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں ان کی اہلیہ شمیم سید ہر موقع پر ان کے شانہ بشانہ رہیں۔مرحوم محمد علی سید سندھ ہائی کورٹ کے اب تک کے کم عمر ترین ججز میں سے ایک تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 1:30 بجے بلال مسجد محمد علی سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں ہی تدفین کی گئی۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-07-15/news-1657892319-4202.jpg