ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفارش پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی شامت آ گئی

تعلیمی بورڈ،پنجاب،ملازمین،محکمہ ہائر ایجوکیشن،سٹی42
کیپشن: گورنمنٹ ملازمین،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)تعلیمی بورڈز میں سفارش پر بھرتی ملازمین کیلئے بری خبر، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔
 تعلیمی بورڈز میں سفارش پر بھرتی ملازمین کیلئے بری خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوکریوں سے فارغ ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا بھی نوٹس لے لیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کیمطابق نوکریوں سے ایک بار نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ رکھے جانے والے ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیاہے کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے رپورٹ محکمہ کو بھیجوائی جائے۔اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردیئے۔چیرمین بورڈز کو حکم نامہ پر فوری عملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت جاری کردی ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ چیرمین بورڈز کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔