شہباز علی: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سپورٹس گالا کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے جاری ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کامیاب کھلاڑیوں کی انعامی رقم 500 ہزار سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی۔
رانا سکندر حیات نے کامیاب اتھلیٹس کے لیے اسپائکس بھی دینے کا اعلان کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ وزیر تعلیم نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج چوہدری ارشد ستار، شفاف علی بلا، پروفیسر اشفاق احمد، ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین، اورنگزیب، سعود شکیل اور پروفیسر محمد شفیق نے شرکت کی۔