جنید ریاض: گزشتہ دنوں شدید سردی کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا،سکولوں کے طلباء اور والدین تاحال گومگو کیفیت کا شکار ہیں کہ 19 جنوری کو سکول کھلیں گے یا نہیں؟اس حوالے سے وزیر تعلیم کا واضح بیان سامنے آ گیا ہے۔
وزیر تعلیم سکندر حیات نےبتایا ہے کہ 19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے،موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30 چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30 میں سے 27 چھٹیاں گزار چکے ہیں۔