ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری کالجز میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قرار

پنجاب کے سرکاری کالجز میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: پنجاب میں سرکاری کالجز کے طلباء کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) لازمی کر دی گئی ہے۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی ہدایت کے مطابق 22 جنوری سے تمام پبلک سیکٹر کالجز میں پی ٹی ایم کا انعقاد لازم ہوگا، جس میں طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

میٹنگ میں والدین کو دسمبر ٹیسٹ کے نتائج اور طلباء کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کریں۔

پی ٹی ایم کی تصویری رپورٹ ڈی پی آئی کالجز آفس کو بھجوانا لازمی ہوگی، اور ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فوکل پرسنز کی بھی میٹنگ میں شرکت ضروری ہے۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔