ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس لیکج دھماکوں کے باعث ہلاکتوں پر ریسکیو حکام کی ایڈوائزری

گیس لیکج دھماکوں کے باعث ہلاکتوں پر ریسکیو حکام کی ایڈوائزری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گیس لیکج دھماکوں کے باعث ہلاکتوں پر ریسکیو حکام نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سردیوں میں گیس لیکج کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گیس کی بو آنے پر بجلی کا بٹن نہ دبائیں اور آگ نہ جلائیں۔

حکام نے کہا کہ گیس لیکج کی صورت میں دروازے کھڑکیاں فوراً کھول دیں، گیس لیکج کی صورت میں اہل خانہ کو فوراً باہر محفوظ مقام پر منتقل کریں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس سے متعلقہ آلات اور گیس پائپ کو لازمی چیک کریں، سردیوں میں بچوں کو گیس کے آلات سے دور رکھیں، رات کو سونے سے قبل تمام گیس آلات درست طریقے سے بند کریں۔

حکام نے کہا کہ بروقت احتیاط ہی جانوں کے تحفظ کی ضامن ہے، گیس آلات کے استعمال میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی خطرناک ہو سکتی ہے۔

ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں، بروقت اطلاع ہی بروقت ریسپانس کو ممکن بناتی ہے۔