سٹی42: پنجاب کے سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اقدامات شروع کر دیے، تمام سکولوں سے نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق سکولوں میں کلریکل، درجہ چہارم اور دیگر نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیے جائیں گے، اور پنجاب بھر کے سکولوں میں تقریباً 4,000 نئے سٹاف شامل کیے جائیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید بھرتیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم سکندر حیات نےبتایا ہے کہ 19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے،موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
وزیر تعلیم سکندر حیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30 چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30 میں سے 27 چھٹیاں گزار چکے ہیں۔