ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایم ٹیگ کی آخری ڈیڈ لائن، شہریوں کی قطاریں، کارروائی کا اعلان

 ایم ٹیگ کی آخری ڈیڈ لائن، شہریوں کی قطاریں، کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر ترک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ کے حوالے سے وزیر داخلہ کی مقرر کردہ آخری تاریخ آج ہے۔

 ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں قطار میں کھڑی ہیں، اور 16 سینٹرز پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ لگا دیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,965 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں۔ ڈیڈ لائن آج رات کے بعد ختم ہو جائے گی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے ریڈرز نصب کیے گئے ہیں۔