ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری

بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت نے ایران میں جاری احتجاج اور امریکی دھمکی کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے سفارتخانے کے ساتھ راطے میں رہیں اور وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔

بھارتی سفارتخانے کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ ساتھ ہی بھارتی شہری ایران میں جاری مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں۔