تھرپارکر؛ شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کردیاگیا

تھرپارکر؛ شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کردیاگیا
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 214 میں مور کا نشان الاٹ کردیاگیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 214 پر 11 امیدواروں کو نشانات ملے۔ جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، جبکہ این اے 214 پر پی ٹی آئی امیدوار مہرالنساکو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا  ہے۔ 

واضح رہے کہ این اے 215 پر 20 امیدواران جبکہ پی ایس 52 پر 11 ، پی ایس 53 پر 14، پی ایس 54 پر 12 اور پی ایس 55 پر 18 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔