قومی کبڈی پلیئر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Shakeel jutt kabadi player
کیپشن: Shakeel jutt
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شکیل جٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

شکیل جٹ گاؤں سے ٹوبہ شہر آتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئے، شکیل جٹ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ مزدا ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ٹریفک حادثہ بھلیر پلی کے قریب پیش آیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ شکیل جٹ کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئرز میں ہوتا ہے قومی ٹیم سے قبل وہ پاکستان آرمی کی ٹیم میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer