محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نویدسنادی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نویدسنادی

ویب ڈیسک : آئندہ ہفتہ کے دوران ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے  ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے  کا الرٹ جاری  کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روزداخل ہو گا اور جمعرات تک جاری رہے گا۔  منگل سے جمعرات کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بارش کا امکان ہے،دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

  کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اوربارکھان میں بارش اور برفباری ہو گی،منگل رات سےجمعرات کے دوران مری، گلیات،نتھیا گلی میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔