ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے 21جنوری تک مہلت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں نام (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مریم نواز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہفتے کا وقت دیا تھا حکومت بتائے مریم نواز کی درخواست پر تاخیر سے فیصلہ کیوں کیا گیا۔عدالت نےمریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ۔ مریم نواز کا نام  چودھری شوگر ملز کیس میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ 



سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔