ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود کے حکومت کو گھر بھیجنے کے متضاد دعوے

رانا مشہود کے حکومت کو گھر بھیجنے کے متضاد دعوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حکومت کو گھر بھیجنے کے متضاد دعوے، کہتے ہیں کہ حکومت کو مہلت ہم نے دی، اب گھر بھیجنے کا وقت آگیا، پھر کہنے لگے جس دن نوازشریف صحتمند ہوکر واپس آئیں گے وہ حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا۔

فلیٹیز ہوٹل میں یونیک سکولز سسٹم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرتعلیم رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ حکومت کو وقت ہم نے دیا ہے، اب اس کے جانے کا وقت آچکا ہے، مزید وقت دیا تو تباہی ہوگی، پھر کہنے لگے کہ نواز شریف جس دن صحت مند ہوکر واپس آئیں گے وہ حکومت کے جانے کا دن ہوگا۔

ایک سوال کے جواب پر رانا مشہود نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر (ن) لیگ نے کسی کو سپورٹ نہیں کیا، حساس معاملے پر پی ٹی آئی نے خود سیاست کی، موجودہ آرمی چیف کا پی ٹی آئی سے بڑا دشمن اس وقت اور کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ریسٹورنٹ جانے کے نان ایشو کو ایشو بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹرز خود کہتے ہیں بیمار شخص کو چہل قدمی کرنی چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer