ہلے گلے کیلئے ہوجائیں تیار، پی ایچ اے نے جشن بہاراں منانے کا اعلان کردیا

ہلے گلے کیلئے ہوجائیں تیار، پی ایچ اے نے جشن بہاراں منانے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہوریوں کیلئے بڑی خبر، پی ایچ اے نے روایتی انداز میں جشن بہاراں منانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت سے 26 فروری سے 31 مارچ تک جشن بہاراں کرانے کیلئے سکیورٹی کلئیرنس مانگ لی گئی۔

خوشی کا موقع ہو اور لاہوری جشن منائیں نہ، یہ ہو نہیں سکتا، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے 26 فروری سے 31 مارچ تک شہر بھر میں جشن بہاراں منانے کیلئے مختلف رنگا رنگ تقاریب کا اعلان کردیا ہے۔ تقریبات میں کینال میلہ اور سالانہ پھولوں کی نمائش بھی شامل ہوگی۔ جیلانی پارک میں کھانے پینے کے سٹالز اور روایتی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ جشن بہاراں میں ڈاگ شو، محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کرایا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے سکیورٹی کلئیرنس کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔

 

یادرہے کہ گزشتہ سال سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باعث جیلانی پارک میلہ منعقد نہیں کیا گیا تھا۔ رواں سال جشن بہاراں کیلئے پی ایچ اے سپانسرز سے بھی درخواستیں طلب کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer