ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی میں ٹریننگ کیلئےواسا کے15 افسران کے ناموں کی حتمی لسٹ جاری

ترکی میں ٹریننگ کیلئےواسا کے15 افسران کے ناموں کی حتمی لسٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درُنایاب: ترکی میں ٹریننگ کے لئے واسا کے15 افسران کے ناموں کی حتمی لسٹ جاری،  سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی واسا کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق لسٹ میں چیف کیمسٹ ڈاکٹر زینب عباس اور ایکسیئن سلمان نثار بائیس جنوری جبکہ ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد تنویر ، ایکسیئن ذوہیب بٹ اور ایکسیئن عثمان بابر5فروری کو ترکی جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمینہ آصف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ واٹر سفیان احمد بارہ فروری جبکہ ڈائریکٹر غفران احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ عزیراحمد 12 فروری کو ترکی جائیں گے۔

۔ ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ نوید مظہر ، ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی عارف بٹ ، ایکسیئن عمران قریشی ، محمد دانش چودھری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی آئی ایس محمد رحمان5مارچ کو ترکی جائیں گے۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ذیشان بلال ، ہشام پرویز12 فروری کو جائیں گے۔ تمام افسران ترک واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے دوسری مرتبہ بھجوائے گئے ناموں کی منظوری دی۔