ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی سے چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد کی ملاقات

محسن نقوی سے چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سید محسن نقوی نے کہا کہ ملکی استحکام، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید صوبے ناگزیر ہیں ملک کی آبادی کئی گنا بڑھ گئی ہے مگر انتظامی ڈھانچہ بدستور پرانا ہے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کروڑوں کی آبادی والے صوبوں کا انتظام ایک شخص کے لیے چلانا ممکن نہیں رہا صوبوں کی تعداد بڑھنے سے عوام کو یکساں توجہ اور فوری انتظامی سہولیات ملیں گی۔

ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے کا منصوبہ شاندار اور عوامی ضرورت کے مطابق ہے۔ صوبائی اسمبلی سے اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔