ترک پولیس وفد کا بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ کا دورہ

ترک پولیس وفد کا بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیراعوان: ترک پولیس کے وفد نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، مغلیہ دور کےطرز تعمیر کی خوب تعریف کی۔ ترک پولیس افسران کا کہناتھاکہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک پولیس کے3رکنی پولیس افسران نےڈی آئی جی محمت ھمد میر،ایس ایس پی گوکلپ سینئر،ایس ایس پی عثمان اکبولت نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔  جہاں پروٹوکول آفیسراورنگزیب نے ترک پولیس کے افسران کو بادشاہی مسجد کی تاریخی اہمیت اور مسجد میں موجود نیچرل ساؤنڈ سسٹم سے آگاہ کیا۔

 وفد نے بادشاہی مسجد میں تبرکات مبارکہ، قران پاک گیلری کا بھی معائنہ کیا اور تصاویر بنوائیں۔ بادشاہی مسجد کی سیر کے بعد وفد نے شاہی قلعے کی سیر کی۔ شاہی قلعہ میں بنے میوزیم کے اندر جا کر پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے ہتھیار دیکھے اور مختلف مہاراجوں کی تصاویر اور انکی تاریخ بھی دیکھی۔

ترک پولیس افسران کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر لحاظ سے پر امن ملک ہے، موقع ملا تو دیگر شہروں کی بھی سیر کریں گے۔