(زاہد چوہدری):شہر میں سوائن فلو وائرس بدستور موجود،چوبیس گھنٹوں کے دورا سوائن فلو کے چار نئے مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل ۔ زیر علاج مشتبہ مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی۔
سوائن فلو کے کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حمید لطیف اور سرجی میڈ ہسپتال میں سوائن فلو کے دو دو مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں ۔ سوائن فلو کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج مشتبہ مریضوں کی مجموعی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرز ہسپتال میں سات ، حمید لطیف ہسپتال میں پانچ ، جناح اور سرجی میڈ ہسپتال میں تین تین ، شالامار ہسپتال میں دو مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ میو ہسپتال ، فاطمہ میموریل ، اتفاق ، فاروق ہسپتال ، اور شیخ زید ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔
مزید دیکھئے: