سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے: رائے اعجاز احمد

سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے: رائے اعجاز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی):مناواں میں کیپٹن مبین شہیدٹریفک پولیس لائنزمیں سی ٹی او رائے اعجاز احمد کی ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک افسران کے اعزاز میں الو داعی پارٹی، ٹریفک انسپکٹرزسمیت23اہلکاروں کو شیلڈ، پھول اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے، جنہوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیا، تقریب میں ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن،ڈی ایس پی سٹی سرکل شہزاد خان، ٹریفک سرکل افسران، ریٹائرڈ ہونے والے 9 انسپکٹرز، 23ٹریفک اہلکار، پولیس کے دیگر ونگز میں ٹرانسفر ہونے والے افسران سمیت وارڈنز کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان افسران نے اپنی ساری زندگی شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی کیلئے وقف کر دی جو کسی بھی جہاد سے کم نہیں، رائے اعجاز احمد نے ٹریفک افسران کو تعریفی اسناد، شیلڈز اور گلدستے پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید دیکھئے: