ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سٹاک نہ پہنچ سکا

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سٹاک نہ پہنچ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: گزشتہ گیارہ روز کے دوران سونے کی قیمت  میں 1100روپے کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ برائلر مرغی کا گوشت6 روپے سستا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں11 روز کے دوران سونا مجموعی طور پر 1100روپے مہنگا ہوا۔ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 57 ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔  بایئس قیراط فی تولہ سونا52 ہزار 900روپے میں فروخت ہوا۔

 دوسری جانب گیارہ روز گزرنے کے باوجود بھی شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ چینی،دال چنا،سفید چنے اور بیسن کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ شہری اوپن مارکیٹ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے اگلے ہفتے اشیائے ضروریہ کا سٹاک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے کمی ہوئی۔ 6روپے کمی کے بعدبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 207روپے فی کلوگرام رہی۔ زندہ برائلر پرچون میں 143اور تھوک میں137 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا۔