ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی طرف ایک اور قدم

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی طرف ایک اور قدم
کیپشن: SED
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، سکولوں میں سالانہ پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا، پیپروں کے دوران پڑھائی میں کمزور بچوں کو اساتذہ اضافی ٹائم دیں گے۔

تفصیلت کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی طرف ایک اور قدم , محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں, مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان کیے بغیر بچوں کو اگلی جماعت کا کورس پڑھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پیک کے امتحان کے بعد بچے فروری کے آخری ہفتہ اور مارچ کا پورا مہینہ فارغ رہتے تھے اور کلاسسسز کا آغاز یکم اپریل سے کیاجاتا۔ رواں سال پیک کے امتحان کے فورا بعد چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسسز کا آغاز فروری کے مہینہ سے ہی کردیا جائے گا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے بورڈ کا امتحان دینے والے بچوں کو اضافی وقت مل جائے گا اور وہ بہتر طریقہ سے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے۔

سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز وقت سے پہلے شروع کرنے سے ہمارا ڈرآپ آوٹ کم ہوگا اور بچے پڑھائی میں مصروف ہوجائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی لارہے ہیں، دوران پیپربچوں کو اضافی ٹائم دینے اور پیپروں کے فورا بعد نصابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے نتائج 84 فیصد سے 90 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔