ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسائز نے رجسٹریشن سمارٹ کارڈ کا نمونہ جاری کردیا

ایکسائز نے رجسٹریشن سمارٹ کارڈ کا نمونہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم کرنےکا معا ملہ،محکمہ ایکسائزنے آٹومیٹڈرجسٹریشن کارڈکاخاکہ جاری کردیا،۔کارڈمیں گلابی رنگ نمایاں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ شروع کرنے کااعلان کیا گیا۔جس کے بعدرجسٹریشن بکس کی بجائے سیکیورٹی فیچرزپر مشتمل سمارٹ کارڈ دیاجائے گا۔ایکسائزنےنئےسمارٹ کارڈکانمونہ جاری کردیا ہے۔

واضح ہے کہ سمارٹ کارڈ کے سامنے والے حصے پر9فیچرزہونگے۔ جن میں نام،پتہ،موبائل فون نمبراورگاڑی کی معلومات درج ہونگی۔ 10 فیچرزپشت پرہونگے۔ جن میں گاڑی کا رنگ،سال ،کمپنی کانام سمیت دیگرمعلومات ہوں گی۔معلومات کی سیکینگ کا کوڈ بارسمارٹ کارڈ کی پشت پرہوگاجبکہ3فیچرزخفیہ بھی ہوں گےجوسکینگ پرظاہرہوں گے۔کارڈشناختی کارڈ کے سائزکاہوگا۔