ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جماعتوں کے دھرنے پر مستقل پابندی کا کیس

سیاسی جماعتوں کے دھرنے پر مستقل پابندی کا کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سیاسی جماعتوں کے دھرنوں پر مستقل پابندی کے کیس کی سماعت،وفاقی صوبائی حکومت ہوم سیکرٹری پنجاب کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہاہیکورٹ میں 17 جنوری کوسیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے خلاف داہر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل اے کے ڈوگر کی دھرنہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینک بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔عدالت نے کیس لارجر بینک بنانے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب عوامی تحریک سمیت دوسری سیاسی جماعتیں 17 جنوری کو مال روڈ پر دھرنہ دینا چاہتی ہیں جس سے مشکلات پیدا ہوں گی اور عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورذی ہو گی۔