ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار ابھیشیک بچن کا اےآئی کو لے کر تشویش کا اظہار

معروف اداکار ابھیشیک بچن کا اےآئی کو لے کر تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 نئی دہلی میں منعقدہ ایٹ ناو گلوبل بزنس سمٹ ( جی بی ایس) 2026 میں شرکت کے دوران ابیشیک بچن نے اعتراف کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے خوفزدہ ہیں۔

 اداکار نے کہا کہ اے آئی ان کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے اور اس کا غلط استعمال اداکاروں کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

  ابھیشک بچن نے کہا، ’اے آئی سے ہر اداکار کو محتاط رہنا چاہیے، تخلیقی میدان میں اےآئی بہت سی چیزوں میں انقلاب لانے والی ہے۔

  اگر ذمہ داری سے استعمال نہ کی جائے تو یہ اداکار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔البتہ فلم سازی کے پس منظر میں یہ اینیمیشن، اسپیشل ایفیکٹس اور دیگر کاموں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور بہت سے کام کے اوقات اور بجٹ کو کم کر سکتی ہے۔‘

 اداکار نے مزید کہا، ’تخلیقی نقطہ نظر سے، میں نے کئی اےآئی سے تیار شدہ پروڈکٹس دیکھے ہیں، جو شاندار ہیں، لیکن ان میں روح نہیں ہے۔

  انسان سے ہونے والی خامیاں اور جذبات کی کمی واضح ہے۔