ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، ملک کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، ملک کے جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ نمی کا تناسب 55 فیصد تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں موسم نسبتاً گرم محسوس کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی اوسط شرح 265 ریکارڈ کی گئی، جو ماہرین کے مطابق صحت کے لیے انتہائی مضر سطح ہے۔

بات کریں ملک کے دیگر حصوں کی تو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،16 فروری سے ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، 16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی ہے۔
اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، خضدار، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آواران، گوادر، اورماڑہ، پسنی اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے،17 فروری کو کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

 شہرِ قائد میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا اس وقت رکی ہوئی ہے، صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد رہا،دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

 محکمۂ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، چمن، کوئٹہ، پشین اور مسلم باغ میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔