سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔