ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی، رانا تنویر حسین

رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی، رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فیصلہ کر لیا۔

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ رانا تنویر حسین نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے، جہاں 130 روپے میں فی کلو چینی دستیاب ہوگی۔ 

وزیر صنعت نے کہا کہ اسٹالوں پر چینی ایک اور 2 کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو گرام تک چینی خریدنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے، تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔

اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے بھی شرکت کی ۔