ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے

محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی کے میپ کے سربراہ محمود اچکزئی  نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے سپیکر ایاز صادق پر الزام لگایا کہ سپیکر نے بے ایمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر  کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔

محمود اچکزئی نے کہا،  "ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔"  پی ٹی آئی کے اتحادی پشتون قوم پرست لیڈر نے ان باتوں کے ساتھ میڈیا نمائندوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ  قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفی  دے رہے ہیں۔  اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ محمود اچکزئی نے استعفے متعلقہ فورم پر بھیج دیئے ہیں یا ابھی محض اعلان کیا ہے۔