راؤ دلشاد : سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔
خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے۔ شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں۔ ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جاۓ -
خواجہ سعد رفیق نے پوسٹ کا عنوان "میری ذاتی رائے" لکھا۔