ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوگی

 تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد بلوچ: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کر لیا ، بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے جے یو آئی سے رابط کرکے آج مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تو انہیں مثبت جواب ملا ہے.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات کسی بھی وقت بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ان کے ساتھ ملاقات کرے گا، وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند ذادہ حسین احمد بھی شامل ہوں گے۔