بیٹی کے واٹس ایپ اسٹیٹس نے ماں کی جان لے لی

Whatsapp Status
کیپشن: Whatsapp Status
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیٹی کے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے پر ماں موت کے منہ میں چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا میں 20 سالہ طالبہ  پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا، نوجوان اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ہمراہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اس شدید نوعیت کے جھگڑے پر پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی۔

 پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔