ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا؛ ایس پی یو کی پٹرولنگ گاڑی اور ٹرین میں ٹکر؛2 پولیس جوان شہیدجبکہ چار زخمی

سرگودھا؛ ایس پی یو کی پٹرولنگ گاڑی اور ٹرین میں ٹکر؛2 پولیس جوان شہیدجبکہ چار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرگودھا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ ایس پی یو کی پٹرولنگ گاڑی اور ملت ایکسپریس کے درمیان تصادم  ہوگیا ۔

سرگودھا دوران گشت پل 78 شمالی پر ایس پی یو کی سرکاری گاڑی اور ٹرین آپس میں ٹکرا گئی۔ دو جوان کانسٹیبل امان اللہ اور سبطین موقع پر شہید ہو گئے جبکہ اے ایس آئی وسیم عباس کانسٹیبل ابرار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اویس اور ڈرائیور کانسٹیبل ضیافت علی زخمی ہوئے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے 

 وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(ریٹائرڈ ) محمد وسیم موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔

ڈی پی او سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا نے زخمیوں سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔