ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند میں موٹر وے پر بڑی کارروائی ؛متعدد مسافر لاپتہ

دھند میں موٹر وے پر بڑی کارروائی ؛متعدد مسافر لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اوباڑو ایم فائیو موٹروے پر ڈاکوؤں  نے  بس پر حملہ  کیا ۔اور  فائرنگ  کرتے ہوئے لوٹ مار کی ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کنبھڑا تھانہ کی حدود میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، متعدد مسافر لاپتہ ہوگئے  ۔بس میں 27 افراد سوار تھے، خواتین اور کچھ افراد کو ڈاکوؤں نے چھوڑا باقیوں کو لے گئے۔

ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی سب کے پاس جدید اسلحہ تھا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے سبب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔